آئمہ بیگ جان لیوا حادثے سے بال بال بچ گئیں، ویڈیو وائرل

4  جنوری‬‮  2022

معروف گلوکارہ و میزبان آئمہ بیگ کے کنسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جہاں وہ ایک خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی ہیں۔

آئمہ بیگ کی کنسرٹ کے دوران پرفارم کرنے کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئمہ شائقین سے بھرے ہال میں سٹیج پر پرفارم کر رہی ہوتی ہیں کہ اچانک ان کے ان کے سامنے آگ کا تیز شعلہ نکلا۔ آگ کا یہ شعلہ آئمہ بیگ کے اتنا قریب تھا کہ ذرا سی لاپرواہی سے ان کا چہرہ  اور جسم جھلس سکتا تھا، لیکن خوش قسمتی سے آئمہ بیگ حادثے میں مکمل طور پر محفوظ رہتی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئمہ آگ کے شعلے کو دیکھ کر خوفزہ ہوگئیں اور گانا گانا روک کر پیچھے ہٹ گئیں۔

اس خوفناک حادثے کے فوراً بعد کنسرٹ انتظامیہ کے لوگ بھی اسٹیج پر آگئے، اور کنسرٹ روک کر آگ کا شعلہ نکالنے والے آلات ہٹا دئیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved