مشال یوسفزئی کو پی ٹی آئی رہنما نے ہتک عزت پر 3 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

21  اپریل‬‮  2024

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مشیر برائے شوسل ویلفیئر مشال یوسفزئی کو پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر وکیل رہنما معظم بٹ نے ہتک عزت پر 3 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔

انصاف لائرز فورم کے رکن اور سینیئر وکیل معظم بٹ نے اپنے وکیل کی وساطت سے مشال اعظم کو نوٹس بھیجا۔

نوٹس میں مشال اعظم کو 14 دن کے اندر اپنے الزامات ثابت کرنے اور جواب جمع کرانے کا وقت دیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مشال یوسفزئی نے معظم بٹ کے خلاف ہتک آمیز مواد سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل جیو نیوز کی رپورٹر نادیہ صبوحی نے وزیراعلیٰ کی مشیر مشال یوسفزئی سے مہنگی گاڑیوں کی خریداری کی سمری سے متعلق تصدیق کیلئے رابطہ کیا تھا۔

مشال یوسفزئی نے خبر کی تصدیق کی تھی اور رپورٹر نے اپنی خبر میں مشال یوسفزئی کا مؤقف بھی دیا تھا۔

اس کے باوجود مشال یوسفزئی نے نادیہ صبوحی پر بے بنیاد الزامات عائد کیے تھے اور اُن کا موبائل نمبر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا جس کے بعد نادیہ صبوحی کو دھمکی آمیز کالز موصول ہوئی تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved