ایران سعودی سفارتی تعلقات بحالی: ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرے کیلئے روانہ

22  اپریل‬‮  2024

ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق عمرہ کی ادائیگی پر جانے والا ایرانی گروپ 85 معتمرین پر مشتمل ہے۔

ایرانی میڈیا نے دسمبر 2023 میں  رپورٹ کیا تھا کہ سعودی عرب نے عمرہ کرنے کے خواہش مند ایرانیوں پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں لیکن تہران کی جانب سے ‘تکنیکی مسائل’  کی وجہ سے پروازیں اب تک تاخیر کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ سعودیہ ایران سفارتی تعلقات گزشتہ سال مارچ میں چین کی ثالثی میں بحال ہوئےتھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved