اسرائیلی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ساحل پر گر کر تباہ ہوگیا ،جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کا فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران ہچکولے کھاتے ہوئے حیفا کے ساحل پر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے باعث 2 پائلٹس ہلاک اور عملے کا ایک رکن شدید زخمی ہوگیا۔
ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہےم جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
Helicopter in deadly crash was 25-year-old aircraft mostly used for missions at sea https://t.co/5g7fgj83uj
— The Times of Israel (@TimesofIsrael) January 4, 2022
اسرائیلی حکومت کی جانب سے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی۔
اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈنگ آفیسر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دےدی ہے۔
اسرائیلی فضائیہ نے حادثے کے بعد تمام تربیتی پروازوں کو معطل کردیا ہے، اور بحریہ کے پینتھر ہیلی کاپٹر کے استعمال سے بھی تاحکم ثانی روک دیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے جاں بحق ہونے والے پائلٹس کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اسرائیل کیلئے ایک دکھ بھرا دن ہے، ہم نے اس دھرتی کے 2 بیٹے کھو دئیے، انہوں نے ملک کیلئے جان دی، قوم ان کی قربانی کبھی نہیں بھولے گی۔
PM on air force chopper crash: ‘Pilots gave their lives for Israel’s security’ https://t.co/t0koMK5mL0
— The Times of Israel (@TimesofIsrael) January 4, 2022