وفاقی وزیر رانا تنویر نے جاوید لطیف کے شیخوپورہ کی 5 نشستیں منیج کرنے کا الزام مسترد کردیا

24  اپریل‬‮  2024

پاکستان مسلم لیگ کے سینیئر رہنما اور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ن لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کے الیکشن میں شیخو پورہ میں 5 نشستیں منیج کرنے کے الزام کی تردید کردی ہے۔

 وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا یہ تاثر غلط ہے کہ میاں جاوید لطیف کو میاں نواز شریف کی حمایت حاصل ہے۔

یاد رہے کہ میاں جاوید لطیف نے الزام عائد کیا تھا کہ الیکشن میں شیخوپورہ کی 5 نشستوں کو منیج کرنے کیلئے 90 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

اس سے قبل رانا ثنا اللہ بھی جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کے الزامات کی تردید کر چکے ہیں۔

ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میاں جاوید لطیف کے پاس اپنے الزامات ثابت کرنے کیلئے ثبوت ہیں تو سامنے لے آئیں۔

رانا ثنا اللہ نے ن لیگ کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کے نواز شریف کے چوتھی بار وزیراعظم نہ بننے کے ارادے سے متعلق بیان کو بھی غلط قرار دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved