ڈومیسٹک اکانومی سود سے جان چھڑانےکی جانب گامزن ہے، وفاقی وزیر خزانہ

24  اپریل‬‮  2024

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہےکہ ڈومیسٹک اکانومی سود  سے جان  چھڑانےکی جانب گامزن ہے، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر ہیں، سود پر ہی دارومدار ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایوان میں معزز ممبران نے بہت پرجوش تقریریں کیں، شریعت عدالت کی جانب سے فیصلہ آچکا ہے، بینکنگ اسلامی طرز  پر آرہی ہے، ڈومیسٹک اکانومی سود سے جان چھڑانے کی جانب گامزن ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  سود کے خاتمے کا فیصلہ آچکا ہے جس پر عملدرآمد جاری ہے، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر ہیں،سود پر ہی دارومدار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ہفتے آئی ایم ایف کی جانب سے 1.19 ارب ڈالر کی قسط بھی آجائے گی، جون کے اختتام تک زرمبادلہ کے ذخائر 9 سے 10 ارب ڈالر کے درمیان ہوں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ  دوست ممالک پاکستان کو معاشی طور پر کامیاب ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں، ہماری زرعی جی ڈی پی 5 فیصد نمو دکھا رہی ہے، بمپر کراپس پیدا ہو رہی ہیں، چاول کی بمپر کراپس ہوئی جس سے زرمبادلہ آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی 9 فیصد کی شرح پر ہم نہیں چل سکتے، لوگوں کو محصولات دینا پڑیں گے، اس کے بغیر چارہ نہیں ہے، توانائی کی مساوات کو بہتر کیے بغیر کوئی صنعتی پالیسی کامیاب نہیں ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved