تیسری بار اقتدار میں آنے کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی انتخابی مہم کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی جاری ہے۔
راجستھان میں انتخابی ریلی میں مودی نے کہاکہ کانگریس اور اپوزیشن نے نچلی ذات اور قبائلیوں کا کوٹا چھین کر مسلمانوں کو دے دیا۔
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا تھا کہ بھارت کے وسائل پر پہلا حق مسلمانوں کا ہے۔
اس سے پہلے مودی نے انتخابی مہم میں بھارت میں رہنے والے تمام مسلمانوں کو درانداز قرار دیا تھا۔