عدلیہ میں مبینہ مداخلت: بلوچستان کی وکلا تنظیمیں بھی سپریم کورٹ پہنچ گئیں

24  اپریل‬‮  2024

عدلیہ میں مبینہ مداخلت کا معاملے پر بلوچستان بارکونسل اوربلوچستان ہائیکورٹ بارنے بھی سپریم کورٹ میں درخواستیں دائرکردیں۔ 

بلوچستان کی وکلا تنظیموں نے اپنی درخواستوں میں سپریم کورٹ سے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہےکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئےگائیڈلائنز دی جائیں۔

درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ وفاقی حکومت کا قائم کردہ کمیشن کالعدم قراردیا جائے اور عدلیہ کے امور میں مداخلت کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

اس سے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عدالت عظمیٰ ہائیکورٹ ججز کے خط کی روشنی میں شفاف تحقیقات کرائے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز  کی جانب سے عدلیہ میں خفیہ اداروں کی جانب سے مبینہ مداخلت  کا الزام لگایا گیا تھا جب کہ  ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ ہم جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کے تحقیقات کرانے کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved