پی ٹی آئی کا حامد خان کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ

24  اپریل‬‮  2024

پاکستان تحریک انصاف نے سینیئر رہنما حامد خان کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں رہنما پی ٹی آئی لطیف کھوسہ کا کہناتھاکہ پارٹی نے حامد خان کے تجربے کو دیکھتے ہوئے چیئرمین پی اےسی کیلئے نام تجویز کیا، پارٹی کی قیادت نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت شیرافضل مروت کو رکھنے یا لینے کو تیار نہیں تھی، حکومت کا رویہ آپ نے دیکھا اس کے بعد نیا نام آیا ہے، حامد خان کو زیادہ مناسب سمجھا گیا اس لیے نام دیا گیا۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھاکہ شیرافضل مروت کا سیاسی ورکرز کو اکٹھا کرنے میں کردار ہے، حامدخان کو وکلاسیاست کا تجربہ ہے لیکن شیر افضل مروت کو سائیڈ لائن نہیں کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ پارٹی کے کچھ رہنما عمران خان کو مجبور کر رہے تھے کہ شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نہ لگایا جائے اور کسی اور کا نام دیا جائے تاہم عمران خان نے ان کی چال الٹ دی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved