نائب وزیراعظم نے معاشی معاملات دیکھے تو اختلافات جنم لینگے، شاہد خاقان

29  اپریل‬‮  2024

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو معاشی معاملات دیکھنے کا ٹاسک دیا جاتا ہے تو اختلافات جنم لیں گے۔

 انہوں نے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں نائب وزیراعظم کی ضرورت نہیں ہوتی، نہ ہی آئین میں نائب وزیراعظم کی گنجائش ہوتی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم کا عہدہ آئینی نہیں ہے، ماضی میں 3 نائب وزرائے اعظم رہ چکے ہیں۔ ایگزیکٹیو آرڈر کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا، معاملہ وزیراعظم پر چھوڑ دیں وہ کس کو کیا عہدہ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس کو وزیراعظم عہدہ دیں اس کی کارکردگی کو دیکھا جائے۔ ماضی میں کارکردگی اچھی نہیں تھی تو اسحاق ڈار واپس لینڈ کرگئے، میرا قصور نہیں۔ عدالت نائب وزیراعظم عہدے کی کوئی رولنگ دے تو اچھا ہے۔

مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما نے مزید کہا کہ وزیراعظم اگر سمجھتے ہیں کہ مصروفیت کے باعث کچھ کام اسحاق ڈار کو دیں تو مسئلہ نہیں۔ اسحاق ڈار کو معاشی معاملات دیکھنے کا کہا گیا تو اختلافات جنم لیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی طرف سے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کیے جانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved