سینیٹر فیصل واڈا نے جسٹس بابرستار کی مبینہ امریکی شہریت سے متعلق معلومات طلب کرلیں

30  اپریل‬‮  2024

سینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابرستار کی مبینہ امریکی شہریت سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے درخواست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے معلومات کی فراہمی کے لیے درخواست رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو درخواست دی ہے۔

دائر درخواست میں کہا گیا ہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نےجسٹس بابرستار خلاف چلنے والی میڈیا مہم پر پریس ریلیزجاری کی تھی، پریس ریلیز میں کہا گیا کہ جسٹس بابرستار نےجج بننے سے پہلے شہریت سے متعلق اس وقت کے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کردیا تھا۔

آزاد حیثیت سے ایوان بالا کے رکن منتخب ہونے والے قانون ساز نے کہا کہ جسٹس بابرستار اور اس وقت کےچیف جسٹس کےدرمیان ہونے والی خط و کتابت فراہم کی جائے۔

فیصل واڈا نے کہا کہ درخواست میں خط وکتابت پبلک کرنے سے جسٹس بابر ستار کے خلاف پروپیگنڈا مہم دم توڑ جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved