لاہور کے سروسز ہسپتال میں مریضوں کو مشکلات، ایک بیڈ پر 2 سے 3 مریضوں کا علاج کیا جانے لگا

30  اپریل‬‮  2024

لاہور کے سروسز ہسپتال میں بیڈز کی قلت کا سامنا ہے، ایک بیڈ پر 2 سے تین مریضوں کا علاج کیا جانے لگا ہے۔

نجی جریدے کی رپورٹ کے مطابق کروڑوں روپےکی لاگت سے ایمرجنسی کی ری ویمپنگ کردی گئی لیکن ہسپتال میں بیڈز کا اضافہ نہ ہوا۔

بیڈز کی کمی کے باعث سروسز ہسپتال میں آنے والے مریض دربدر ہونے لگے۔

رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی میں ایک بیڈ پر دو سے تین مریضوں کا علاج کیا جانے لگا، بیڈزکی کمی اور مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث ڈاکٹرز کو بھی علاج میں دشواری کا سامنا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved