آج انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کیا رہی؟

30  اپریل‬‮  2024

آج انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 278.31 روپے کی سطح پر بند ہوا۔دوسر ی جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کمی دیکھی گئی ہے اور 279.63 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔

یاد رہے کہ آج سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر کی پروگرام کی آخری قسط موصول ہو گئی ہے جس کے بعد قومی ذخائر 9 ارب ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved