ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گھر میں گیس لیکج کے باعث آتشزدگی سے 7 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل کے نواحی گاؤں میں ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں گھر میں گیس لیکج کے باعث آگ لگ گئی جس سے جھلس کر 7 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کےمطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں میں گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ جاں بحق ہونے والے افراد میں 5 بچیاں بھی شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ گھر میں لگی آگ پر بھی قابو پالیا گیا ہے۔ آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسکہ سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ 3 افراد کو تشویشناک حالت کے پیش نظر گوجرانوالہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔