پشاور: ممبران سے حلف نہ لینے پر وزیراعلیٰ اور اسپیکر سے جواب طلب

2  مئی‬‮  2024

پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف نہ لینے کیخلاف دائر درخواست پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی سے جواب طلب کرلیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف نہ لینے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد نے کی۔

دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ تفصیلی فیصلہ بھی آگیا اور 14 دن بھی پورے ہو گئے ہیں لیکن منتخب ممبران سے حلف نہیں لیا گیا جس پر جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے استفسار کیا کہ تفصیلی فیصلے کے بعد حلف کیوں نہیں لیا؟

بعدازاں پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور اور سپیکر صوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved