صوبۂ خیبر پختون خوا کے مالا کنڈ ڈویژن کے ضلع دیر بالا میں ایمبولینس دریا میں گرنے سے 2 خواتین اور 2 بچے ڈوب گئے۔
ایمبولینس دریا میں گرنے کے واقعے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق دریا سے 2 خواتین 1 بچی کی لاش نکال لی گئی ہے، 1 بچہ لاپتہ ہے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال
منتقل کیا گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ ایمبولینس میں سوار افراد پشاور سے مریض کو لے کر جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔ادھر شدید برف باری کے باعث چترال سے پشاور جانے والی مسافر بس لواری ٹنل کے قریب پھنس گئی۔رات بھر پھنسے مسافر آج صبح دوسری گاڑی میں دیر روانہ ہو گئے۔