وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب ہو رہا ہے اقوام متحدہ کشمیریوں کے ساتھ حق خودارادیت کا وعدہ پورا کرے۔
یوم حق خود ارادیت کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام 3 نسلوں سے حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں، 73 برس بعد بھی کشمیری عوام دیرینہ حق کے حصول کیلئے ثابت قدم ہیں، 9 لاکھ بھارتی فوجیوں کی موجودگی نے مقبوضہ وادی کو کھلی جیل بنا دیا۔
The int community, esp the UN, must take action on India’s war crimes & crimes against humanity in IIOJK as Kashmiris continue to reject & resist Indian Occupation & oppression. Pakistan remains steadfast in its commitment to the just Kashmiri struggle for self determination.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 5, 2022
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب ہو رہا ہے، بین الاقوامی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ بھارت کے خلاف ایکشن لے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ کشمیری بھارتی قبضے اور جبر کو مسترد اور مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کےعزم پرثابت قدم ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل جنوبی ایشیا کے مستقل امن کی ضمانت ہے۔
عثمان بزدار نے یوم حق خودارادیت کشمیر کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل نے 5 جنوری 1949 کوقرارداد کے ذریعے کشمیری عوام کو حق دیا تھا کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 73 برس گزرنے کے باوجود بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث یہ وعدہ آج تک پورا نہیں ہو سکا۔