ایف بی آر افسران کی معطلی و تبادلے، کسٹم افسران کی متفقہ قرارداد سامنے آگئی

3  مئی‬‮  2024

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کے افسران کی معطلیوں اور تبادلوں کے معاملے پر ایف بی آر کے کسٹم سروس کے افسران کی متفقہ قرار داد سامنے آگئی۔

قرارداد ایسوسی ایشن آف کسٹم آفیسرز کی ایگزیکٹو کمیٹی کو جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ افسران کے اجتماعی مفادات اور ساکھ کی حفاظت کی ذمہ داری ایسوسی ایشن کی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین سول سرونٹس ایکٹ کے تحت تحفظ کے حقدار ہیں، ایف بی آر افسران کی پروفائلنگ غیر مناسب عمل سے کی گئی ہے، حالیہ پروفائلنگ من مانی اور غیر شفاف طریقے سے کی گئی، اس عمل سے ایف بی آر اور اس کے افسران دونوں کی ساکھ کو داغ دار کیا جا رہا ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ افسران کے مورال کو نقصان پہنچانے کے لیے میڈیا ٹرائل کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، موجودہ معاشی صورتحال میں افسران کے حوصلے بلند ہونا ضروری ہیں۔

ایف بی آر افسران کی معطلی و تبادلےکے خلاف قرار داد میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات متقاضی ہیں کہ افسران محصولات کے اہداف کو پورا کرنے پر توجہ دیں، ایف بی آر سے موجودہ پروفائلنگ کی تفصیلی معلومات حاصل کی جائیں، پروفائلنگ کے لیے استعمال ہونے والی بنیاد یا ثبوت بھی حاصل کیے جائیں، چیئرمین ایف بی آر پر قانون کے مطابق ذمہ داریاں ادا کرنے پر زور دیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved