مخصوص نشستیں؛ پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلیے مقرر

3  مئی‬‮  2024

مخصوص نشستوں کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی سماعت کے لیے مقرر کی گئی مخصوص نشستوں کے معاملے پر اپیل کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 8 مئی کو کرے گا۔

سپریم کورٹ کے بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کی اپیلوں پر بھی بینچ تشکیل دیدیا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 8 مئی کو اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا فیصلہ دیا تھا، جس کے خلاف سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ اس کے علاوہ اسپیکر کے پی اسمبلی نے بھی پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved