فیض آباد دھرنا کیس، وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر

3  مئی‬‮  2024

 فیض آباد دھرنا کیس میں وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ چھ مئی کو سماعت کرے گا۔

بینچ میں جسٹس سعادت عرفان خان اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی شامل ہیں، عدالت نے متعلقہ فریقن کو نوٹس جاری کر دیے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کا تشکیل کردہ فیض آباد دھرنا کمیشن اپنی رپورٹ مرتب کر چکا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved