القادر ٹرسٹ کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند، ایک پر جرح مکمل

3  مئی‬‮  2024

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ایک گواہ کا بیان قلمبند جبکہ ایک گواہ پر جرح مکمل کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے مقدمے کی سماعت کی،عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے عدالت میں پیش کیا گیا، سابق وزیر اعظم اورسابق خاتون اول کے وکلا عثمان گل اور ظہیر عباس بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ جبکہ ایک گواہ پر جرح مکمل کرلی گئی۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مجموعی طور پر 26 گواہان کے بیان ریکارڈ ہو چکے ہیں اور 17 گواہوں پر جرح مکمل کرلی گئی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت 8 مئی تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ 28 اپریل کو سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند کرلیے گئے تھے۔

23 اپریل کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت میں مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند کر لیے گئے تھے۔

6 اپریل کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت میں مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند کر لیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved