اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

3  مئی‬‮  2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں ایک ہزار 244 پوائنٹس اضافے کے بعد 71 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔

کے ایس ای 100 میں کاروبار کے اختتام سے کچھ دیر قبل ایک ہزار 272 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا، تاہم کاروبار کا اختتام ایک ہزار 244 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 71 ہزار 902 کی سطح پر ہوا۔

عارف حبیب لمیٹڈ کے ہیڈ آف ریسرچ طاہر عباس نے مشاہدہ کیا کہ گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کار عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ نئے پروگرام اور آئندہ بجٹ سرمایہ کار دوست ہونے کے حوالے سے پرامید ہیں۔

واضح رہے کہ 29 اپریل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100-انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، جس کے بعد اگلے چند روز بتدریج کمی دیکھی گئی تھی اور گزشتہ روز انڈیکس 70 ہزار 657 پر آ گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved