گندم درآمد اسکینڈل: سابق نگران وزیراعظم اور نگران وزیرخزانہ تفتیش کیلئے طلب

4  مئی‬‮  2024

گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات  کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور ان کی کابینہ میں شامل نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر کو کل طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے  بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو طلب  کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نگران  دور کے سیکرٹری فوڈ سکیورٹی محمد محمود انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئے ہیں اور انہوں نےکمیٹی کو  بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حال ہی میں عہدے سے فارغ کئے گئےسابق سیکرٹری فوڈ محمد آصف نے بھی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔

خیال رہے کہ  وزیراعظم شہباز  شریف نے گندم اسکینڈل کی تحقیقات کرنے  والی کمیٹی کے سربراہ کامران علی افضل کو  پیر تک حتمی رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے سربراہ گندم اسکینڈل تحقیقاتی کمیٹی کو اپنی رپورٹ میں دستیاب ریکارڈ اور  دستاویزات سامنے رکھ کر سفارشات مرتب کرنے اور  ذمہ داروں کا واضح تعین کرنےکی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے بھی گندم اسکینڈل پر وزیراعظم شہباز شریف کو  پیر کو طلب کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق گندم درآمد کرنےکی نگران حکومت کی پالیسی موجودہ حکومت میں بھی جاری رہی  اور 6 لاکھ ٹن سے زیادہ گندم درآمد کی گئی۔ نگرام حکومت کے دور میں 200 ارب  روپے کی گندم درآمد کی گئی جب کہ  موجودہ حکومت نے 98 ارب 51 کروڑ روپےکی گندم  درآمدکی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved