پی آئی اے نجکاری کی اسکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری

4  مئی‬‮  2024

مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کی اسکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اسکیم آف ارینجمنٹ کے تحت پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ، پی آئی اےکے 100 فیصد شیئرز حاصل کرے گی۔

سی سی پی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہولڈ کو پی آئی اے کے 100 فیصد شیئرز، بنیادی اثاثے اور ادائیگیاں، نان کور واجبات حاصل کرے گی۔

اسکیم کے تحت اس منظوری کے لیے جس متعلقہ مارکیٹ کی نشاندہی کی گئی ہے وہ پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ ہے، تاہم پی آئی اے کی بنیادی ایوی ایشن سرگرمیاں اور متعلقہ خدمات ہولڈکو کو منتقل نہیں کی جائیں گی۔

اعلامیہ کے مطابق کمپیٹشن کمیشن آف پاکستان نے ’مرجر ’ یا انضمام کی اجازت فیز ون تجزیہ کے بعد دی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ہولڈکو، حال ہی میں قائم کی گئی جو حکومت پاکستان کی مکمل ملکیتی پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل جون کے آخر یا جولائی کے اوائل تک مکمل ہو جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved