کینیڈا میں قانون کی بالادستی ہے، ٹروڈو کا بھارتیوں کی گرفتاری پر ردعمل

5  مئی‬‮  2024

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں تین بھارتی شہریوں کی گرفتاری پر ردعمل میں کہا ہے کہ کینیڈا میں قانون کی بالادستی ہے۔

کینیڈین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (سی بی سی) کے مطابق ٹورنٹو میں سکھ ورثہ و ثقافت کی ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا قانون کی حکمرانی والا ملک ہے جس میں مضبوط اور آزاد نظامِ انصاف ہے اور ہماری حکومت اپنے شہریوں کے تحفظ کا عزم رکھتی ہے۔

ٹروڈو کا کہنا تھا کہ نجر کے قتل کے کیس میں گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے، اس کے ساتھ ساتھ ایک اور انکوائری بھی جاری ہے جو صرف گرفتار تین افراد تک محدود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا کی سکھ کمیونٹی کے بہت سے لوگ نجار کے قتل کے بعد خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے تاہم ہر کینیڈین شہری کو ملک میں امتیازی سلوک اور تشدد کی دھمکیوں سے محفوظ اور آزاد رہنے کا بنیادی حق حاصل ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اور کینیڈا کے تعلقات گزشتہ سال ستمبر میں شدید تناؤ کا شکار ہو گئے تھے کیونکہ ٹروڈو نے خالصتان علیحدگی پسند رہنما کے قتل میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved