190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس اور سائفر کیس کی سماعت آج ہوگی

6  مئی‬‮  2024

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل دو رکنی بنچ آج ساڑھے 12 بجے سماعت کرے گا، نیب پراسیکیوٹر دلائل کا آغاز کریں گے۔

دوسری جانب سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر بھی سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بنچ 2 بجے سماعت کرے گا، ایف آئی اے پراسیکیوٹر اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved