ن لیگ میں ہمیشہ سے دو بیانیہ اور گروپس تھے،محمد زبیر

6  مئی‬‮  2024

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نےکہا ہےکہ مسلم لیگ ن کی طرف سے ووٹ کو عزت دو،سویلین بالادستی اورمزاحمت کاراستہ چھوڑ نے پر پارٹی سے علیحدگی اختیار کی۔ن لیگ میں ہمیشہ سے دو بیانیہ اور گروپس تھے۔ 

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ بہت چھوٹی مارکیٹ ہے، دو سے تین درجن لوگ اس مارکیٹ کی سمت اِدھر سے ادھر کردیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے عوام اپنی حکومت سے پوچھتے ہیں کہ یہ آپ اپنے دوست کی مدد کر رہے ہیں لیکن وہ خود اپنی مدد کیلئے کیا کررہا ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ باہر سے وزیر خزانہ لے کر آئی، اب ن لیگ نے بھی پہلی مرتبہ یہی کیا، اگر آپ کے پاس سیاسی جماعت ہوئے ہوئے اپنا وزیر خزانہ ہی نہیں تو آپ کا وجود ہی نہیں ہونا چاہئے۔

محمد زبیر نے کہا کہ ن لیگ میں ہمیشہ سے دو بیانیہ اور گروپس تھے، ایک شہباز شریف صاحب کا اور ایک نواز شریف صاحب کا، الیکشن میں کچھ لوگ مفاہمتی بیانیے کے ساتھ تھے اور کچھ مزاحمتی بیانیے کے ساتھ کھڑے تھے، شہباز شریف کبھی بھی مزاحمتی سیاست نہیں کرنا چاہتے تھے۔پارٹی چھوڑنے کے سوال پر محمد زبیر نے جواب دیا کہ میں نے مسلم لیگ ن کے ووٹ کو عزت دو، سویلین بالادستی اور مزاحمت کا راستہ چھوڑ نے پر علیحدگی اختیار کی ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved