مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

6  مئی‬‮  2024

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا معمولی اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے کے بعد اب 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2143 کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد دس گرام سونا  2 لاکھ 6 ہزار 190 روپے ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر اضافے سے 2302 ڈالر فی اونس ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved