پی ٹی آئی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا خیر مقدم، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا منتظر ہوں،وزیراعظم

5  جنوری‬‮  2022

وزیراعظم کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کے عطیات کے ذریعے پی ٹی آئی کی فنڈنگ ​​کی جانچ پڑتال کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی فنڈنگ پر الیکشن کمیشن کی جانچ پڑتال کا خیرمقدم کرتا ہوں، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا منتظر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کہا کہ اکاؤنٹس کی جتنی جانچ پڑتال ہوگی اتنے ہی حقائق سامنے آئیں گے، پتہ چلے گا پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس کی بنیاد سیاسی فنڈ ریزنگ پر ہے، قوم حقیقی سیاسی فنڈ ریزنگ، مفادات، بھتہ خوری کا فرق دیکھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کی تفصیلات سامنے آئی تھیں ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved