باجی،چھوڑو فنڈنگ کو، اپنی تازہ آڈیو لیک پہ تو روشنی ڈالو، شہزاد اکبر

5  جنوری‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ باجی چھوڑو فنڈنگ کو، آج ذرا اپنی تازہ ترین آڈیو لیک پہ تو روشنی ڈالو۔

تفصیلات کے مطابق شہزاد اکبر ںے ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ باجی چھوڑو فنڈنگ کو، یہ قصہ تو 2 سال سے سن رہے ہیں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ بیان کے ذریعے کہا ہے کہ آج اپنی تازہ ترین آڈیو لیک پہ تو روشنی ڈالو۔شہزاد اکبر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمال حیرت ہے دوسروں کی آڈیو وڈیو پریس کانفرنس میں چلانے والے آج ٹوئٹ پربھی جواب نہیں دے رہے ہیں۔وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آپ نے لفافے سے ٹوکری تک خوب کمال دکھایا ہے۔

اس سے پہلے ٹوئٹر پر مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے نا صرف چوری کی اور چھپائی بلکہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا اور انکی محنت اور خون پسینے کی کمائی پر عیش کی۔ پے درپے انکشافات،لیکس اور ثبوتوں کےانبار عمران سمیت پوری پی ٹی آئی کو فارغ کرنے کے لیے کافی ہیں،اتنے سنگین فراڈ اور سکینڈل تاریخ میں کسی جماعت کے نہیں آئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved