عالمی ادارے نے سول ایوی ایشن پرعائد پابندیاں ختم کردی

5  جنوری‬‮  2022

سول ایوی ایشن پر عالمی ہوا بازی تنظیم اکاؤ کے سیفٹی اعتراضات ختم، جس کے بعد سول ایوی ایشن پر عائد سفری پابندیاں ختم کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پر پائلٹس لائسنس امتحانات پر عائد پابندی ایک سال بعد ختم کردی گئی، اس حوالے سے عالمی ہوابازی کی تنظیم اکاو نے ڈی جی سی اے اے کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

مراسلے میں انٹرنیشنل سی اےاے کا کہنا ہے کہ سی اے اے کے پائلٹس لائسنس امتحانات پر عائدپابندی بھی اٹھالی گئی ، پاکستان سی اے اے کا لائسنس امتحانات عالمی معیارکا ہے، پائلٹس لائسنس امتحانات کےاقدامات سےعالمی ہوابازی کاادارہ مکمل مطمئن ہے۔

پائلٹس لائسنس امتحانات پر عائد پابندی ختم ہونے سے پی آئی اے کی برطانیہ ،دیگرممالک کی پروازوں پر بھی پابندی ختم ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ عالمی ہوابازی کی تنظیم اکائو نے سول ایوی ایشن کے تمام اہم شعبہ جات کا آڈٹ کیا، اکاؤ آڈٹ ٹیم نے کپتانوں کو لائسنس جاری کرنے کے نظام کا بھی جائزہ لیا، اکاؤ نے ایئر ایوی گیشن، ایئر کرافٹ آپریشن کا جائزہ لیا۔ ٹیم نے ایئر وردینینس، ایروڈورومز ایئر اسپیس اور اے آئی بی سمیت اہم شعبہ جات کا بھی جائزہ لیا۔یاد رہے انٹرنیشنل سی اےاے نے پاکستان سی اے اے کو سیفٹی آڈٹ میں کلیئر کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved