خیبرپختونخوا میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا، بیرسٹر سیف

19  مئی‬‮  2024

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی گھر میں کچھ بارودی مواد تھا جہاں دھماکا ہوا، یہ بارودی مواد تھا اس کا تعلق ڈرون حملے سے نہیں ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا جلد بجٹ پیش کرنے جا رہا ہے، صوبے کا بجٹ عوامی توقعات کے مطابق ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم تصادم نہیں بلکہ اپنے حق کی بات کر رہے ہیں، خیبر پختون خوا میں مہنگائی میں کمی آ رہی ہے۔

بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمارا وفاق سے بجلی سے متعلق مطالبہ ہے کہ وہ اسے پورا کرے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved