خیبرپختونخوا حکومت کا سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ

19  مئی‬‮  2024

خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر برائے سیاحت زاہد چن زیب کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

زاہدچن زیب نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز چترال کے سیاحتی مقامات سے ہوگا اور  اس کے بعد دیگر سیاحتی مقامات پر  بھی ہیلی کاپٹر سروس شروع کی جائیگی۔

 مشیر سیاحت کے پی نے کہا ہے کہ نتھیا گلی میں ایلیٹ ایڈوانچر  تھیم پارک کا افتتاح کر دیا گیا ہے، پارک میں 8  آؤٹ ڈور  اور 40 انڈور سیاحتی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان ٹورازم اتھارٹی کے پی سعد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جو سیاح ہیلی کاپٹر کو استعمال کریں گے اس کے اپنے چارجز  ہوں گے، اس حوالے سے ایوی ایشن والوں کے ساتھ بات چیت ہوگی اور اس کے بعد شیڈول طے ہوگا اور کرایہ مختص کیا جائے گا۔

ترجمان ٹورازم اتھارٹی کے پی  نے کہا کہ چترال میں دو ہفتے سروس کے بعد گلیات، مانسہرہ، ناران اور کاغان سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر بھی سروس شروع کی جائیگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved