یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب فوجی اتحاد کے اعلان کے مطابق سعودی افواج نے ملک کی جانب بھیجے گئے 5 ڈرون طیاروں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔
عرب فوجی اتحاد کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حوثی باغی ملیشیا نے یہ ڈرون طیارے یمنی شہر صنعاء سے بھیجے تھے۔
عرب اتحاد نے 5 میں سے 3 ڈرون طیاروں کو تباہ کرنے کی فوٹیجز بھی جاری کیں، جن کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ ان طیاروں کو حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے نجران کی سمت بھیجا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ سعودی فورسز بالخصوص فضائیہ کی بروقت کاروائی نے ملک کو بڑے نقصان سے بچا لیا ہے، جس سے دشمن کے مذموم مقاصد ناکام ہو گئے ہیں۔
علاوہ ازیں عرب فوجی اتحاد کی گذشتہ دو روز کی یمنی صوبے مارب میں کی گئی کاروائیوں کے دوران ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے 125 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔