شمالی کوریا کا ہائپرسونک میزائل کا تجربہ

6  جنوری‬‮  2022

شمالی کوریا نے ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ ہائپرسونک میزائل 700 کلومیٹر تک ہدف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ ہائپرسونک میزائل کا دوسرا تجربہ ہے۔شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ایک بیان میں ملک کودفاع کومزید بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے چند دن میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔شمالی کوریا نے گزشتہ سال بھی میزائل کے متعدد تجربات کئے تھے۔شمالی کوریا کے جنوبی کوریا اورامریکا کے ساتھ مذاکرات تعطل کا شکارہیں۔

یاد رہے کہ ہائپرسونک میزائل عام بیلسٹک میزائل کی طرح ہوتے ہیں مگر آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز ہوتے ہیں۔ بیلسٹک میزائل کے برعکس  انہیں زیادہ لچک سے چلایا جا سکتا ہے اور یہ فضا میں نچلی سطح پر چل سکتے ہیں، جس کی وجہ سے ان سے دفاع کر پانا مشکل ہو جاتا ہے۔چین اور روس ہائپر سونک میزائل پہلے ہی تیار کرچکے ہیں۔ چین نے گزشتہ اگست میں جوہری صلاحیت رکھنے والے ہائپرسونک میزائل کا تجربہ بھی کیا تھا۔ جس پر امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ دنوں تشویش کا اظہار کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved