کویت میں خاتون نے گھر سے بھاگنے والے شیر کو پکڑ لیا ،شیر کی پنجے مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
میڈیارپورٹ کے مطابق کویت سٹی کے رہائشی علاقے سبھاہیا میں ایک روز قبل پالتو شیر گھر کی دیوار پھلانگ کر فرار ہوگیا تھا۔ جس کو پکڑنے کے لیے مالکن اُس کے پیچھے دوڑیں اور شیر کا پکڑ لیا۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خاتون کو گود میں شیر کو واپس لاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ شیر اس دوران خود کو چھڑوانے کے لیے پنجے بھی چلا رہا تھا۔خاتون بنا کسی خوف کے شیر کو گھر لائیں اور دوبارہ سے اُسے پنجرے میں بند کردیا۔وائرل ویڈیو سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک پڑوسی نے سارے منظر کو کیمرے کی آنکھ میں قید کر کے اسے انٹرنیٹ پر شیئر کیا۔
hate when this happens pic.twitter.com/laYa0FtSsI
— Dylan Burns🕊️🏳️🌈 (@DylanBurns1776) January 3, 2022
مقامی پولیس حکام کے مطابق گھر سے بھاگنے والا شیر خاتون اور اُن کے والد کا پالتو ہے، جس کی گمشدگی کے حوالے سے مالک نے متعلقہ ادارے کو بھی آگاہ کردیا تھا۔