ٹیم میں زیادہ کون کھاتا ہے؟ لمبی لمبی کون چھوڑتا ہے؟، فخر زمان نے کھلاڑیوں بارے میں بتا دیا

6  جنوری‬‮  2022

قومی کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹار فخر زمان نے کھلاڑیوں کی عام عادات کے بارے میں بتا دیا۔
فخر زمان نے اپنےحالیہ انٹرویو میں کھلاڑیوں کے حوالے سے کچھ دلچسپ انکشافات کیے۔فخر زمان سے پوچھا گیا کہ ٹیم کے ایسے کھلاڑی کا نام بتائیں جو ہر وقت ماحول کو ہلکا رکھتا ہے اور جگتیں مار کے لوگوں کو محظوظ کرتا ہو۔فخر نے بتایا کہ اس کیٹیگری میں پہلے نمبر پر اسپنر محمد نواز اور دوسرے نمبر پر فاسٹ بولر حارث رؤف ہیں۔
ان سے سوال کیا کہ سب سے زیادہ کون کھاتا ہے؟ محمد حسنین بہت زیادہ کھاتے ہیں، سب اٹھ جاتے ہیں اور وہ بیٹھے رہتے ہیں حالانکہ ان کی صحت کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ وہ بہت زیادہ کھاتے ہوں گے اور کھانا ختم ہونے کے بعد جب کمرے میں جاتے ہیں تو وہ 10 منٹ بعد ہی اپنے پاس سے کوئی چیز نکال کے کھانے لگتے ہیں۔
انٹرویو میں یہ سوال کیا کہ ٹیم میں سب سے زیادہ اچھی موسیقی کس کی ہے؟
فخر زمان نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ اچھے کا تو نہیں پتا لیکن سب سے زیادہ بری شاداب خان کی ہے، وہ عجیب و غریب گاتا ہے، اسے کہتا ہوں کہ تمہاری آواز میں درد ہے لیکن سر والا درد ہے۔
ایک سوال یہ کیا گیا کہ خواتین میں کونسا کھلاڑی زیادہ مقبول ہے؟
خواتین مداح میں مقبولیت کے حوالے سے فخر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے امام الحق سب سے زیادہ شہرت رکھتے ہیں اور محمد رضوان دوسرے جہان سے ہیں، ان کے ان باکس میں پیغامات موصول ہوتے رہتے ہیں لیکن وہ کھول کر ہی نہیں دیکھتے۔
لمبی لمبی کون چھوڑتا ہے؟
فخر نے حارث رؤف سے متعلق مزید بتایا کہ وہ بہت لمبی لمبی باتیں کرتے ہیں، ہم لوگ ان کی باتیں ایک کان سے سن کے دوسرے کان سے نکال دیتے ہیں۔ قومی کرکٹر نے انکشاف کیا کہ عثمان شنواری وہ کھلاڑی ہیں جو ادھر کی بات ادھر کرتے ہیں، وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر کوئی بات انہیں پتا چلی ہے تو وہ پوری دنیا کو پتا ہونی چاہیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved