نااہل درباریوں کا حال الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے،شہباز گل

6  جنوری‬‮  2022

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ نااہل درباریوں کا حال الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مقبول ترین لیڈر ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان کے خلاف جعلی پروپیگنڈے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی وہ واحد جماعت ہے جسکا فنڈنگ کا حساب کتاب موجود ہے۔شہباز گِل نے مزید کہا کہ نااہل لیگ کے پاس بینک اسٹیٹمنٹ موجود نہیں، انہوں نے سیاسی پارٹی کو اپنے لوٹے مال کو ٹھکانے لگانے کیلئے استعمال کیا، فنڈز کے نام پر کک بیکس کی رقوم آتی رہیں۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر اپنے بیاں میں کہنا تھا کہ  صحافتی تنظیموں کی تردید پڑھی اور نظر آیا کہ شریف فیملی نے کس طرح پورے نظام کو جکڑ رکھا ہے۔ پھسی پھسی عبارت اور معذرت خوانہ رویہ یہ صاف ظاہر کر رہا ہے کہ شریف خاندان کے سامنے آذادی صحافت کو ٹوکری کے نیچے رکھا جا رہا ہے۔ ہم سینئیر صحافیوں کو کتا نہیں کہنے دیں گے۔ آپکو بولنا پڑے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم صحافتی تنظیموں سےمطالبہ کرتے ہیں کہ ن لیگ مریم صفدر اور پرویز رشید کی پریس کانفرنسوں کا بائی کاٹ کریں اور ان کے پریس کلب پر داخلے پر پابندی عائد کریں۔ یا پھر آپکا یہ والا ردعمل صرف مڈل کلاس کے لوگوں کے لئے ہے۔ ہم تو جھوٹی خبر پر سوال کریں تو آپ ساری پابندیاں لگا دیتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved