ڈالر کی قیمت میں اضافہ

6  جنوری‬‮  2022

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 18 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 176.74 سے بڑھ کر 176.92 روپے پر بند ہوا ہے۔

سال 2021 میں ڈالر کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

انٹربینک کرنسی ایکسچنیج ریکارڈ کے مطابق سال 2020 کے آخری روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 159.83 روپے تھی جب کہ 31 دسمبر 2021  کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 176.51 روپے ہے۔مرکزی بینک کا ڈیٹا بتاتا ہے کہ گزشتہ ایک برس میں ڈالر کی قدر میں 16.83 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved