پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے سردی میں مسلسل اضافے کے باعث صوبے بھر کے سکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کی خبروں کو جعلی قرار دیا ہے۔
نجی جریدے کی رپورٹ کے مطابق وزیرتعلیم نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر چھٹیوں میں اضافے کے حوالے سے چلنے والی خبریں جعلی ہیں، پنجاب میں نجی و سرکاری سکولوں کی تعطیلات 6 جنوری تک تھیں، ان میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔
بعد ازاں ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے سکول موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد کل کھل جائیں گے، اور کل سے ہی قاعدہ تدریسی عمل کا آغاز ہوجائے گا۔ انہوں نے طلباء،اساتذہ اوردیگر سٹاف سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔
ANNOUNCEMENT
All schools of Punjab that had winter vacation till January 6th, 2022 will open tomorrow January 7th, 2022. We welcome our students and teachers back to school. Please follow COVID SOPs issued by the government.— Murad Raas (@DrMuradPTI) January 6, 2022
یاد رہے کہ پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں 6 جنوری 2022ء تک تھیں، لیکن مسلسل بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سردی کی لہر میں اضافے کے باعث چھٹیاں بڑھانے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں، جن کی تردید کر دی گئی ہے۔