قازقستان میں کرفیو کے باوجود شدید مظاہرے، مشتعل مظاہرین نے فوجی قافلے کو حراست میں لے لیا

6  جنوری‬‮  2022

پٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی  کی قیمتوں میں اضافےپر عوامی مظاہروں نے قازقستان کو بحران سے دوچار کر دیا ہے، عوامی مظاہروں کے باعث حکومت مستعفی ہو چکی ہے، لیکن پرتشدد مظاہرے ختم نہیں ہو رہے۔

گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قازقستان میں مظاہرین نے فوجی ٹرک کو روک کر اس میں موجود تمام اہلکاروں کو حراست میں لے رکھا ہے، اور ان سے اسلحہ بھی واپس لیا جا رہا ہے، اورمظاہرین نے فوجیوں کو گاڑی سے نیچے اتار کر سڑک پر بٹھا رکھا ہے۔

ایک اور ویڈیو میں قازقستان کے  بڑے شہر الماتے کی سڑکوں پر مشتعل مظاہرین کو دیکھا جا سکتا ہے، جہاں شدید عوامی ردعمل کے باعث فوج کی بکتر بند گاڑیوں اور دیگر عملے کو وہاں سے واپس بھاگنا پڑتا ہے۔

یاد رہے کہ قازقستان کے بڑے شہر الماتے میں اس وقت حالات قابو سے باہر ہو چکے ہیں، ایل پی جی قیمتیں بڑھائے جانے کے بعد شدید عوامی  احتجاج پر حکومت مستعفی ہو چکی ہے، اور صدر مملکت نے الماتے سمیت بڑے شہروں میں کرفیو نافذ کرکے فوج طلب کر رکھی ہے، لیکن اس کے باوجود عوام احتجاج ختم نہیں کر رہے، اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا  پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فوج سے بھی حالات کنٹرول نہیں ہو رہے، اور اہلکاروں کو عوامی ردعمل کے باعث پیچھے ہٹنا پڑ رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved