ایشز سیریز میں عجیب و غریب صورتحال بین اسٹوکس ناٹ آؤٹ اور آؤٹ کے چکر میں پھنس گئے

7  جنوری‬‮  2022

ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا، بین اسٹوکس ناٹ آؤٹ اور آؤٹ کے چکر میں پھنس گئے۔

سڈنی میں ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلش ٹیم کے بلے باز بین اسٹوکس کریز پر موجود تھے اور انہوں نے کرس گرین کی بال کا سامنا کیا اور بولڈ ہوگئے۔

میچ میں دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب بال وکٹوں پر لگنے کے باوجود بین اسٹوکس ناٹ آؤٹ رہے۔کرس گرین کی بال اسٹمپس پر لگنے کے باوجود بیلز نہیں گریں لیکن آسٹریلوی کھلاڑیوں کی اپیل پر امپائر پال رائفل نے اسٹوکس کو آؤٹ قرار دے دیا۔

فیلڈ امپائر کی جانب سے آؤٹ دینے پر  بین اسٹوکس نے ری ویو لیا جسے دیکھنے کے بعد امپائر نے گیند وکٹوں پر لگنے لیکن بیلز نہ گرنے کی وجہ سے انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved