ہالی ووڈ فلم میں کام کرنے انکار کیا، میں نہیں چاہتی میری وجہ سے پاکستانیوں کو تکلیف بھی پہنچے، سجل علی

7  جنوری‬‮  2022

سجل علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک اور ہولی وڈ فلم میں مرکزی کردار کی پیش کش ہوئی تھی، میں نے کام کرنے سے انکار کیا میں نہیں چاہتی میری وجہ سے پاکستانیوں کو تکلیف بھی پہنچے۔
سجل علی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ اُنہیں ایک ہالی ووڈ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔ سجل علی نے بتایا کہ انہیں ہولی وڈ فلم کی کہانی بھی پسند آئی مگر مذکورہ فلم میں ایک انتہائی بولڈ سین تھا، جس وجہ سے انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کیا۔
اداکارہ نے کہا سین کرنے کے بعد پاکستانی لوگ ان پر تنقید کرتے اور فلمی سین کو ان کی ذات سے جوڑ دیتے اور وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کی وجہ سے پاکستانیوں کو تکلیف بھی پہنچے۔
ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ سین کسی اسٹنٹ کو اپنا مصنوعی چہرہ پہنوا کر ان سے شوٹنگ کروا سکتی تھیں مگر پھر بھی پاکستانی لوگ بولڈ سین کو ان کی ذات سے جوڑ لیتے، اس لیے انہوں نے مذکورہ فلم میں کام کرنے سے معذرت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اُنہیں جتنے بھی بین الاقوامی پراجیکٹس کی پیشکش ہوئی وہ اسی لیے ہوئی کہ اُن تمام فلمسازوں نے پاکستان میں اداکارہ کا کام دیکھا تھا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب وہ بیرون ملک جا کر کام کرتی ہیں تو وہ بطور پاکستانی شہری کام کرتی ہیں

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved