معیشت پر پروپیگنڈا کرنے والے درباریوں کیلئے، پی ایس ایکس کا تجارتی حجم 4 سال کا بلند ترین رہا، شہباز گل

7  جنوری‬‮  2022

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ 2021 میں پی ایس ایکس کا تجارتی حجم 4 سال کا بلند ترین رہا۔

ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ معیشت پر پروپیگنڈا کرنے والے درباریوں کے معلومات میں اضافے کیلئے 258 ارب کے مجموعی منافع کیساتھ پی ایس ایکس نے 10 برس میں سب سےزیادہ منافع کمایا۔

انہوں نے کہا کہ 2021 میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا تجارتی حجم 4 سال کا بلند ترین رہا ، 2020 کی اشیاء کی بہترین اور پوری دنیا میں تیزی کے لحاظ سے دوسری بیسٹ پرفارمر کا اعزاز بھی ملا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے 258 بلین روپے کے مجموعی منافع کا دعویٰ کیا ہے جوکہ 10 سالوں میں سب سے زیادہ ریکارڈ منافع ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہاکہ یہ بڑی کامیابی عالمی و با کورونا وائرس کے باوجود حاصل ہوئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved