آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

7  جنوری‬‮  2022

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئےعالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز( جی ایچ کیو ) میں سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال اور افغانستان و مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ علاقائی سلامتی و استحکام کے لئے ضروری ہے کہ عالمی برادری افغانستان کی مدد کرے جبکہ برطانوی ہائی کمشنر نے علاقائی امن اور افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved