ملک کو نقصان پہنچانے والی محاذ آرائی کی سیاست کے خلاف ہیں، صدرمملکت

9  ستمبر‬‮  2024

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو نقصان پہنچانے والی محاذ آرائی کی سیاست کے خلاف ہیں۔ 

صدر مملکت کی جانب سے  ایوان صدر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان ِپارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں چیئرمین سینیٹ ، گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا ، وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی شرکت کی۔ ان کے علاوہ اے این پی کے صدر و سینیٹر ایمل ولی خان ، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین ، سابق نگران وزیراعظم و سینیٹر انوار الحق کاکڑ، صدر استحکام پاکستان پارٹی عبد العلیم خان سمیت ملکی اعلیٰ سیاسی قیادت  بھی عشائیے میں شریک ہوئی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر ِمملکت نے  پارلیمانی جمہوریت کو مزید مضبوط کرنے اور سیاسی استحکام فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ملک کو سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی چیلنجز سے نکالنے کیلیے سیاسی اتحاد کی ضرورت ہے۔

صدر ِمملکت نے رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینے  اور جمہوری ادارے مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خدمات کی فراہمی بہتر بنانے ، معاشی خوشحالی کیلیے سیاسی، معاشی اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح کیلیے گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر پرعزم طریقے سے کام کرنا ہوگا۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ ملک کو نقصان پہنچانے والی محاذ آرائی کی سیاست کے خلاف ہیں۔

عشائیے میں شریک سیاسی جماعتوں کے ارکان ِپارلیمنٹ نے استحکام  اورعوامی ریلیف کیلیے مختلف تجاویز دیں اور قومی مسائل پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں صدر مملکت کی سیاسی دانشمندی اور وژن کو بھی سراہا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved