عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر سستا ہو گیا ہے، اس کے مقابلے میں پاکستان میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 50 روپے کمی کے بعد ملک میں 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 26 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 43 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 110 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 10 ڈالر کم ہوکر 1791 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔