مارکیٹ سے لائے گئے کھانے سے پکا ہواچوہا نکل آیا ایک شخص غلطی سے ایک مرے ہوئے چوہے کا سر سبزیوں اور آلو کے کھا لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسپین سے تعلق رکھنے والا شخص جوز کھانے کیلئے مارکیٹ سے پکا پکایا کھانا لایا۔ جوز نے گھر پہنچ کر کھانا گرم کیا اور پلیٹ میں رکھا تو اسے ایک سیاہ چیز دِکھی لیکن اس نے سبزی سمجھ کر چمچ سے کھالیا لیکن اچانک اسے کچھ عجیب کرنچی محسوس ہوا تو اسے پلیٹ میں دو آنکھیں اور ایک منہ نظرآیا ۔
رپورٹس کے مطابق معلوم ہوا کہ جوز جس کو سبزی سمجھ کر کھا رہا تھا وہ اصل میں چوہے کا سر تھا۔واقعے کے بعد جوز نے سپر مارکیٹ کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر مارکیٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے کھانا بنانے والےسے رابطہ کیا ہے اور تفتیش مکمل کرکے جوز کو مطلع کردیا جائے گا۔