طالبہ سے نجی اسکول کے پرنسپل کی زیادتی، ویڈیو اور تصاویربھی بنائی

7  جنوری‬‮  2022

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں طالبہ کو نجی اسکول کے پرنسپل نے زیادتی کا نشانہ بنا ‏ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق دسویں کلاس کی طالبہ کو نجی اسکول کے پرنسپل نے زیادتی کا نشانہ بنا ‏ڈالا۔ ملزم ناصرعلی نے طالبہ کو نشہ آور شہ کھلا کر زیادتی کی۔ملزم نے زیادتی کی ویڈیو اور تصاویربھی بنائی تھیں۔ شکایت پر ملزم کو سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے لاہور نے ‏گرفتار کر لیا۔

ملزم کے خلاف ایف آئی اے سائبر ونگ لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے طالبہ کو ہر قیمت پر انصاف فراہم ‏کرنےکی یقین دہانی کر وائی ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ طالبہ سےزیادتی کےملزم کوقانون کےمطابق سزادی ‏جائےگی۔ وزیراعلیٰ نے آر پی او ساہیوال سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved