ترجمان وزیر اعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ چھوٹے میاں وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے شہباز شریف کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ پورا ٹبر لوٹ مار میں ضمانتی جبکہ ان کے شوبازیاں عروج پر ہیں، کبھی اپنی منی لانڈرنگ کی تحقیقاتی رپورٹ بھی پڑھ لیجیے، اربوں کی منی لانڈرنگ کرنے والے قانون پڑھا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بیٹوں کے ساتھ مل کر ملازمین کے نام پر بلیک منی کو وائٹ کرانا چھوٹے میاں کا مشغلہ رہا ہے، آج میڈیا پر قانون و انصاف کے دہائیاں دینے والے قانون کے بھگوڑے ہیں
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قانون کو جوتے کی نوک پر رکھنے والے آلِ شریف مکافاتِ عمل کا شکار ہیں، سرٹیفائیڈ جھوٹے اور جعلسازوں کا وزیر اعظم کی کرسی ہتھیانا خواب ہے۔
ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ چھوٹے میاں روز وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں، جعلساز و مکار کبھی اس کرسی پر نہیں بیٹھ پائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹے میاں روز وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کو اعلیٰ عدلیہ صادق اور امین قرار دے چکی ہے۔